جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

میرجان محمد جمالی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے دوپہر کے اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی۔ ڈپٹی اسپیکر اجلاس میں منتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کریں گے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی نے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کو نامزد کیا تھا جن کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

اسپیکر بلوچستان کی نشست عبدالقدوس بزنجو کے استعفے کے بعد خالی ہوئی  تھی، عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب کا حلف لیاہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بڑی تبدیلی رونما ہوئی۔ جام کمال نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دیا جس کے بعد عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons