پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز ہوگیا۔ اب تک 7 کروڑ افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوالی ہے۔
این سی او اسی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو ویکسین لگانے کے لئے پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہےکہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے اور 4 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ سال 2021 کے اختتام کا ہدف 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانا تھا۔ ابھی 2 ماہ باقی ہیں، انشاء اللہ ہدف کو پورا اور اس سے تجاوز کریں گے۔