وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

 وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے باعث قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم نے تجویز کردہ اضافہ مسترد کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کا بوجھ منتقل کرنے کی بجائے عوامی ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے لہٰذا اوگرا کے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر بوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons