تازہ ترین
نائیجیریا میں دوسری پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

نائیجیریا میں دوسری پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے آئندہ ماہ کی تیئس تاریخ سے نائیجیریا کے شہر Lagos میں دوسری پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں پاکستان کی تین سو سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ حکومت جغرافیائی اور متنوع مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

ادھر، آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم روایتی اورغیرروایتی کاروبار اور منڈیوں کے ذریعے تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو وسطی ایشیا کی اہم منڈیوں تک رسائی مل گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons