چین کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے لئے انسداد وباء کی مؤثر حکمت عملی

چین کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے لئے انسداد وباء کی مؤثر حکمت عملی

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 قریب آرہے ہیں، متعلقہ انسداد وباء کی پالیسیاں بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

حال ہی میں بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ چھون نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے تمام چینی کھلاڑیوں اور متعلقہ سکیورٹی اہلکاروں کو ویکسین کے بوسٹر شاٹس ضرور لگوائے جائیں گے جبکہ غیرملکیوں کی بھی بوسٹر شاٹس لگوانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی مگر اسے لازمی نہیں قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چوبیس گھنٹے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ کی خدمات فراہم کر سکتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے بروقت نمونے لئے جاسکیں۔

ہم انسداد وباء کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ اس ضمن میں ہمارے چار اہداف ہیں: اول، سرمائی اولمپکس میں شامل غیر ملکی اہلکاروں کا بڑے پیمانے پر اجتماع نہیں ہوگا۔ دوم، کمزور انتظامات کو ہر گز وباء کے پھیلاؤ یا کھیلوں میں رکاوٹ کا سبب نہیں بننا چاہیئے۔ تیسرا، شہر میں مقامی کیسز سامنے نہ آئیں اور چوتھا، صحت عامہ کے واقعات جیسے فوڈ پوائزننگ نہیں ہونی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons