محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے خیبرپختونخوا کےعلاقے میرعلی میں کی جانیوالی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میرعلی کے گاؤں بوب علی سپین وام کی حدود میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانیوالی کارروائی کے دوران ایس ایم جی، دستی بم، میگزین اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔