ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سے شکست دی

ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 3 رنز سے شکست دی

ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی۔ 

شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹ کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے محمد نعیم 17 اور شکیب الحسن 9 رنز بناسکے البتہ لٹن داس نے 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، سومیا سرکار 17 اور مشفق الرحیم 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کو آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے اور کپتان محمد اللہ 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہ کر بھی اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرواسکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال، جیسن ہولڈر، آندرے رسل، عقیل حسین اور ڈیوائن براو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

چین اور عرب ممالک کے درمیان 2012کے بعد سے اسٹریٹجک شراکت داری نے نئی پیش …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons