ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان ٹیم میں اچھے اسپنرز ہیں، انہیں کمزور نہیں سمجھ سکتے تاہم ٹیم کا مومنٹم برقرار ہے، میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی نظر آرہی ہے،ہم پاکستان کے خلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔