فیس بک نے اپنا کمپنی نام تبدیل کر لیا

مشہور سوشل میڈیا سائٹ ’فیس بک‘ نے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کی دیگر ایپلی کیشنز ( انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے نام نہیں بدلے جارہے بلکہ ان کی پیرنٹ کمپنی کا نام ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔

فیس بک کمپنی نے سالانہ ورچوئل کانفرنس میں کمپنی کے نئے نام کا اعلان کردیا ہے، جس کی توثیق فیس بک نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹس کے ذریعے بھی کردی ہے۔

فیس بک اعلامیے کے مطابق کمپنی کے زیر انتظام آنےوالی تمام ایپس جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام،اور واٹس ایپ کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ نام تبدیل کرنے کی وجہ فیس بک کے بارے میں حالیہ دنوں سامنے آنے والی منفی خبریں اور سابق ملازمہ فرانسز ہوگین کی جانب سے لگائے گئے الزامات ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیس بک صارفین کے تحفظ سے زیادہ اپنے منافع کو ترجیح دیتی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ورچوئل کانفرنس میں کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’میٹاورس‘ بنانے کی منصوبہ بندی کے بعد اپنی کمپنی کا نیا نام ’میٹا‘ رکھ رہے ہیں۔

میٹاورس ایک ایسی آن لائن دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں وی آر(ورچوئیل ریئلٹی)  ہیڈ سیٹ استعمال کرتے ہوئے کھیل، کام اور اور دوسرے سے کمیونی کیشن کر سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons