تازہ ترین

بنگلادیش کی ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری

ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

شارجہ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تئیسویں میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 18 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے روسٹون چیز نے بنگلادیشی بولرز کے آگے مزاحمت جاری رکھی اور 39 رنز بنائے جب کہ پوران نے جارحانہ انداز اپنایا اور 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

بنگلا دیشی بولرز کی زبردست بولنگ کے باعث دیگر کھلاڑیوں نے خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز ہی بناسکی۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons