امریکہ نام نہاد ویغور ٹریبونل کی پشت پناہی کے ذریعے چین میں تنازعات کو ہوا دینا چاہتا ہے، گرے زون ویب سائٹ

غیر جانبدار نیوز میڈیا ویب سائٹ گرے زون کی ایک رپورٹ کے مطابق نام نہاد ویغور ٹربیونل کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے جس کے ذریعے امریکہ چین میں تنازعات کو ہوا دینا چاہتا ہے۔

تاہم دنیا میں اب بھی ایسی بہت سی منصفانہ آوازیں موجود ہیں جو امریکہ کے ان دوہرے معیارات کو بے نقاب کرتی ہیں۔ چین کے خلاف امریکی حکومت اپنی پروپیگنڈہ مہم آگے بڑھا رہی ہے، نام نہاد  ٹربیونل مغربی میڈیا میں نام نہاد ویغور نسل کشی کے الزامات کو پھیلانے کا ایک مرکزی آلہ بن گیا ہے۔ لیکن ایک غیر جانبدار میڈیا اس سازش کے پیچھے کارفرما بڑے پیمانے پر تضادات، واضح علیحدگی پسندی کے جذبات اور امریکی حکومت کی بھاری رقوم کو بے نقاب کر رہا ہے۔

گرے زون کے مطابق رواں برس جون میں واشنگٹن کی مالی اعانت سے کام کرنے والوں “ویغور ٹربیونل” کی نام نہاد سماعت کا اہتمام کیا گیا ۔اس “اسپانسرڈ کارروائی” کا مقصد چین کے خلاف بے بنیاد الزامات کی توثیق کرنا تھا۔ تاہم یہ نام نہاد ٹریبونل کسی بھی طرح اپنے  “آزاد” ہونے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس نام نہاد ٹریبونل کی ویب سائٹ پر “ہمارے بارے میں ” کے نام سے ایک لنک موجود ہے جو یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس ٹریبونل کو امریکہ کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons