بیلجیئم میں کرونا کے نئے مریضوں میں 68 فیصد کا اضافہ

بیلجیئم میں کرونا کے نئے مریضوں میں 68 فیصد کا اضافہ

بیلجیئم میں کرونا کی نئی لہر کے دوران کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں 68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ اعداد و شمار اس حوالے سے ذمہ دار ادارے سائنسانو نے آج جاری کیے ہیں۔ سائنسانو کے مطابق ملک میں 19 سے 25 اکتوبر کے دوران روزانہ 6 ہزار سے زائد نئے کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران کے مقابلے میں 68 فیصد زائد تعداد بنتی ہے اور اس کی ایک ممکنہ وجہ زیادہ ٹیسٹنگ بھی ہے۔

سائنسانو کے مطابق اس عرصے کے دوران کرونا وائرس سے 15 افراد روزانہ ہلاک بھی ہو رہے ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک 25 ہزار 976 ہو چکی ہے۔

سائنسانو کے مطابق 22 سے 28 اکتوبر کے دوران 129 کرونا مریضوں کو اسپتال بھی لایا گیا۔

اس وقت ملک کے اسپتالوں میں 1417 کل مریض ہیں جن میں سے 258 انٹینسیو کئیر اور 118 وینٹیلیٹر پر ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons