تازہ ترین
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔

کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، مشیر قومی سلامتی، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت دیگر خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ملکی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کو یرغمال بننے نہیں دے گا۔ کالعدم جماعت سے جو معاہدہ کیا اس پر وزیراعظم کی منظوری سے دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پاکستان کی دفاعی لائن ہے، حکومت کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی۔ فرانسیسی سفیر پاکستان چھوڑ کر چلا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حالات خراب ہوئے تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons