تازہ ترین
سندھ میں کرونا کے 343 نئے کیسز، 6 اموات

سندھ میں کرونا کے 343 نئے کیسز، 6 اموات

سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 343 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کرونا سے متاثرہ مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 13 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 343 کیسز کا پتہ چلا جو موجودہ تشخیصی شرح کا 2.6 فیصد ہے جبکہ کرونا سے متاثرہ 6 مریض انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ 218 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 11 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے بیان کے مطابق 343 نئے کیسز میں سے 62 کا تعلق کراچی سے ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons