کالعدم تنظیم کا احتجاج: گوجرانوالہ سے وزیر آباد تمام تعلیمی ادارے بند

کالعدم تنظیم کا احتجاج: گوجرانوالہ سے وزیر آباد تمام تعلیمی ادارے بند

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر کالعدم تنظیم کے مظاہرین کے احتجاج کے سبب پورے شہر میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور دکانیں بند ہیں، گوجرانوالہ سے وزیر آباد تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دی گئی ہے۔

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے رات گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر جنرل بس اسٹیڈ کے باہر گزاری۔ گوجرانوالہ میں مسلسل آٹھویں دن بھی معمولات زندگی متاثر ہیں، ضروری استعمال کی اشیاء اور اشیائے خورونوش کی قلت ہونے لگی ہے جبکہ دیہاڑی دار مزدور سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

کالعدم تنظیم کے باعث راولپنڈی میں بھی غیر یقینی صورت حال ہے، پنڈی میں مری روڈ کے ارد گرد کے کاروباری مراکز اور بیشتر تعلیمی ادارے بند ہیں۔

فیض آباد انٹر چینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہے، چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل، فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی بیشتر مرکزی شاہراہیں سیل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بھارت میں شکست

پاکستان کے حشام ہادی خان نے بھارت کو بھارت میں شکست دے کر ایشیا کپ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons