تازہ ترین
امریکہ کی ”بائیو ملیٹرائیزیشن“ علاقائی سیکورٹی کے لئے نقصان دہ ہے

امریکہ کی ”بائیو ملیٹرائیزیشن“ علاقائی سیکورٹی کے لئے نقصان دہ ہے

چینی وزارت دفاع کے ترجمان تھان کھہ فی نے اٹھائیس اکتوبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ دنوں چین اور روس کے وزرائے خارجہ نے بائیولوجیکل ہتھیاروں کی ممانعت پر کنوینشن کو مضبوط بنانے سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ اور اس کے اتحاد یوں کی ” بائیو ملیٹرائیزیشن ” کی سرگرمیوں  کے حوالے سے عالمی برادری نے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ سرگرمیاں ناصرف چین اور روس کی قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں بلکہ متعلقہ علاقوں کی سلامتی کو بھی ان سے نقصان پہنچتا ہے۔ تھان کھہ فی نے کہا کہ امریکہ ” حیاتیاتی ہتھیاروں کی ممانعت کےکنوینشن ” کی نگرانی و پروٹوکول کے مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے والا واحد ملک ہے۔

امریکہ نے اپنے ملک سے باہر 200 سے زائد بایو لیبز قائم کی ہیں جس پر وسیع پیمانے پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں اور احتجاج کیا گیا ہے۔ تھان کھہ فی نے اس بات پر زور دیا کہ بائیو ملیٹرائیزیشن ،بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق ایک بڑا مسئلہ ہے۔

ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ کھلے، شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں بین الاقوامی برادری کے خدشات کا جواب دے اور اندرون و بیرون ملک جاری اپنی بائیو ملیٹرائیزیشن کی جامع وضاحت فراہم کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons