تازہ ترین
"ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کا مکالمہ" اختتام پذی

”ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کا مکالمہ“ اختتام پذی

28 اکتوبر کو ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کا مکالمہ اختتام پذیر ہوا۔ چین کے ثقافتی ورثے کی ریاستی انتظامیہ کے ڈائریکٹر لی چھون نے ستائیس ممالک کے شرکاء کی نمائندگی کرتے ہوئے  “ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے کا انیشئیٹو” پیش کیا۔

اس انیشئیٹو میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں کلیدی قوت اور اس میں بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت اور شرکت بھی ضروری ہے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ “ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے مشترکہ اقدامات” کے فریم ورک کے تحت مکالمے باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تعاون کریں، ایشیائی تہذیبوں کے ثمرات کی حفاظت کریں، باہمی تبادلے اور استفادہ کرنے کو فروغ دیں، ترقی سے متعلق ایشیائی اتفاق رائے کی تلاش کریں اور اختراعات کی قوت کو تحریک دیں تاکہ ہم نصیب ایشیائی معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔ 

انیشئیٹو میں تعاون کا ایک پلیٹ فارم بنانے، ثقافتی ورثوں کی مشترکہ حفاظت کرنے، تحفظ کے معیار کو بلند کرنے اور نوجوانوں کے کردار کو بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

چین، پاکستان، شام سمیت دیگر 10 ایشیائی ممالک نے مشترکہ طور پر ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے اتحاد کا آغاز کیا۔ چین نے ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کا فنڈ قائم کیا اور ساتھ ہی ساتھ “ایشیائی ثقافتی ورثے کے نوجوان سفیر” نامی پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا۔

36 ایشیائی ممالک اور 5 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی حکام، نمائندوں، ماہرین اور سکالرز نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons