پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ویمن کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
ٹورنامنٹ میں آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی میچ ریفری ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز نومبر میں منعقد کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 8 نومبر، دوسرا میچ 11 نومبر اور تیسرا میچ 14 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔