سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 15 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری۔ کوسال پریرا اور  اسلانکا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا اور اسلانکا 35، 35 رنز بناکر نمایاں رہے،  بھنوکا راجا پاکسے 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons