تازہ ترین
مسلح افواج کا ہر قسم کے خطرے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ

مسلح افواج کا ہر قسم کے خطرے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ

مسلح افواج نے جامع سلامتی کی حکمت عملی کے تحت ہر قسم کے خطرات سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہا ر جمعرات کے روز راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین جنرل ندیم رضا نے کی۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

شرکاء نے تیز تر تزویراتی اور روایتی پیشرفت سمیت سیکورٹی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔خطے کی پائیدار ترقی کیلئے افغانستان میں امن کی اہمیت، مشترکہ جیلنجوں، تینوں مسلح افواج کیلئے ورک پلان اور پیشہ ورانہ تیاریوں کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے دفاعی افواج کی تیاری پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز قومی تناظر میں دفاعی اور سلامتی کے عزم کی حفاظت اور فروغ کیلئے کام کر رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons