تازہ ترین

اہم معاملات پر بہتر رابطہ کاری اور قومی مذاکرات لازمی شرائط ہیں: معید یوسف

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے حقیقت پر مبنی مثبت پاکستانی بیانیے کے فروغ کےلئے ذرائع ابلاغ کے جدید طریقہ کار کے استعمال پر زور دیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم معاملات پر بہتر رابطہ کاری اور قومی مذاکرات لازمی شرائط ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ بیس سال سے مغرب نے پاکستان کا منفی چہرہ پیش کیا اور اس رویے کے مقابلے کےلئے ہماری کوششیں تسلی بخش نہیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت کےبرعکس افغان تنازع میں پاکستان کوایک مسئلے کے طورپر پیش کیا گیا تاہم اب دنیا کو اس کا اندازہ ہو گیا ہے۔

معید یوسف نے زور دیا کہ ہمارے مشرقی ہمسائے بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کےلئے بھی جارح اور غیر معذرت خواہانہ رویہ اپنانا ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons