تازہ ترین

پاکستان کا بھارت کے جنگی جنون پر شدید تحفظات کا اظہار

پاکستان نے مہلک ہتھیاروں کے حصول کیلئے بھارت کے جنگی جنون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بھارت کی طرف سے ایٹمی صلاحیت کے حامل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اپنے ہمسایوں کیلئے متعصبانہ سوچ سے جنوبی ایشیا کا امن و استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کیلئے یہ باعث تشویش ہونا چاہیے کہ ایک ایسے وقت میں جب خطہ پہلے ہی انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے حقیقی اور بڑھتے ہوئے خطرے سے دوچار ہے ‘ بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت اسلحہ کی دوڑ میں لگی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کا حالیہ تجربہ خطے کی سیاسی اور سلامتی کی فضا کو مزید خراب کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons