حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ پر احساس ٹارگٹڈ اعانت سے معاشرے کے مالی طور پر کمزور طبقات کی مدد ہو گی۔

اسلام آباد میں پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مالی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور اس کو حتمی شکل دینے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے اس کی جلد تکمیل اور اس سکیم سے لوگوں کے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons