تازہ ترین
بھارت کسی بھی قیمت پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، صدر مملکت

بھارت کسی بھی قیمت پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا اور بھارت کسی بھی قیمت پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

اسلام آباد میں یوم ِ سیاہ کے حوالے سے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوام پر مظالم ڈھارہا ہے اور اب صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اُس نے اپنے ملک میں تمام مسلمانوں کو غدار قرار دے دیا ہے۔

صدر نے کہا کہ بھارت حقائق چھپانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ بین الاقوامی مبصرین کو کبھی بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دیتا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کیلئے منصفانہ جدوجہد میں اُن کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس طویل مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons