انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 172.60 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس 46 ہزار 17 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ روز نیشنل بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر منتقل کیے تھے۔ جس کا مثبت اثر پاکستانی روپے پر پڑا،سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو ہمیشہ سہارا دیتا رہے گا۔

گزشتہ روز پاکستان کی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 57 پیسے سستا ہوا تھا۔  ڈالر کی قیمت 172 روپے 70 پیسے پر آگئی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

بین الاقوامی ایشین ہیومن رائٹس فورم کا بیجنگ میں انعقاد

دو روزہ بین الاقوامی ایشین ہیومن رائٹس فورم 27 تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons