پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

انٹرسروسز  پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز ملتان کا دورہ کیا، سدرن کمانڈ  آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوٹ عبدالحکیم میں اسٹرائیک کور کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور مشقوں کے شرکاء سے گفتگو کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشقیں جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارتی ہیں، پاک فوج بہترین، تربیت یافتہ اور آزمودہ فوج ہے، فوج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے، ائیر ڈیفنس، سائبر اور میکانائزیشن کی صلاحیتوں میں اضافہ ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی  سے لیس فوج ہی ملکی خود مختاری اور سالمیت کی حفاظت کر سکتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons