تازہ ترین
پاک بحریہ کے سربراہ کا دشمن کی کسی بھی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا دشمن کی کسی بھی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے دشمن کی کسی بھی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے میں بحریہ کی چوکسی اور مہارت کی تعریف کی۔ نیول چیف نے ملک کی سمندری حدود کے تحفظ میں درپیش تمام چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار پر اطمینان ظاہر کیا۔

کانفرنس میں جیوسٹریٹجک صورتحال، قومی اور علاقائی سلامتی، آپریشنل تیاری، تربیت اور جوانوں کی بہبود سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خطے میں بحری سکیورٹی چیلنجز کا جامع جائزہ لیا گیا اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور حق خودارادیت کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons