تازہ ترین

چینی وزیر اعظم کی 24ویں آسیان اور چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنما اجلاس میں شرکت

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے ستائیس تاریخ کو 24ویں آسیان اور چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنما اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں آسیان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا شریک ہوئے۔ چینی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 10+3 پلیٹ فارم تعاون کے مرکزی موضوع پر قائم کیا گیا ہے جس کے تحت علاقائی اقتصادی انضمام کا فروغ جاری رہے گا۔

مذکورہ تعاون کی بدولت انسداد وباء، توانائی، خوراک اور مالیات جیسے مختلف چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دیا جارہا ہے اور سب کی ترقی کو بھرپور فروغ مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بحرانوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کے پختہ طریقہ کار اور بھرپور تجربے کا عمدہ استعمال کرنا چاہیئے، مشرقی ایشیا میں ایک جامع اور متوازن بحالی کو فروغ دینا چاہیئے، خطے میں طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہیئے، اور مشترکہ طور پر ایک مزید کھلا، جامع اور پائیدار مشرقی ایشیا تخلیق کرنا چاہیئے۔

انہوں نے اس موقع پر چین کی جانب سے کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔ جن میں صحت عامہ کی گورننس میں بہتری لانا، علاقائی اقتصادی انضمام کو گہرا کرنا، مشرقی ایشیائی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانا، مشرقی ایشیا کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا فروغ اور مالیاتی تعاون کی قوت کو متحرک کرنا شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons