تازہ ترین

پاکستان کی بھارت میں کشمیری طلبہ پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد بھارت میں کشمیری طلبہ پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج ایک بیان میں کہا کہ یہ نفرت انگیز رویہ اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی مشترکہ انتہا پسندانہ ہندوتوا سوچ کا مظہر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسی نفرت انگیزی اور اسلام کے خلاف پراپیگنڈہ بھارت میں بڑھتی ہوئے عدم برداشت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کے نتیجے میں کشمیری نوجوانوں اور مسلمان اقلیت کے خلاف پر تشدد واقعات کی مکمل تحقیقات کے اقدامات کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons