ترک پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں کارروائیوں کی مدت میں مزید دو سال توسیع کردی

ترکی کی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد کی توثیق کی ہے جس کے تحت شمالی عراق اور شام میں سرحد پار کارروائیوں کی مدت میں مزید دوسال توسیع کی گئی ہے۔

قرار داد کے تحت حکومت کو ہفتے کے روز سے سرحد پار کارروائیوں کا اختیار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں ترکی میں غیر ملکی مسلح افواج کی تعیناتی کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے جس کا تعین صدر کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا بل منظور کر لیا

27 نومبر کو ایرانی پارلیمنٹ نے ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons