چین کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع وائٹ پیپر کا اجراء

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے ستائیس تاریخ کو ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے-

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے ستائیس تاریخ کو ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے جس کا موضوع ہے “موسمیاتی تبدیلی کا جواب: چین کی پالیسیاں اور اقدامات”۔ اس وائٹ پیپر میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس دستاویز کی مدد سے چین کے کامیاب تجربے اور نقطہ نظر کو عالمی برادری کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔

مذکورہ وائٹ پیپر دیباچے اور خلاصے کے علاوہ چار حصوں پر مشتمل ہے۔ ان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چین کا نیا ردعمل، موسمیاتی تبدیلی سے فعال طور پر نمٹنے کے لیے چین کی قومی حکمت عملی کا نفاز، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چین کے ردعمل میں اہم تبدیلیاں اور مشترکہ مفاد پر مبنی نتائج کے لیے ایک منصفانہ اور معقول عالمی موسمیاتی گورننس سسٹم کی تعمیر شامل ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین ایک جامع معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر میں کامیابی کے بعد اب ایک جدید ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے حصول کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکا ہے۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹا جائے، یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو نہ صرف چینی عوام بلکہ دنیابھر کے عوام کی فلاح و بہبود پر اثرانداز ہو رہا ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین ترقی کے ایک نئے مرحلے کی جانب آگے بڑھتے ہوئے نئے ترقیاتی فلسفے پر عمل پیرا ہو گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا ترقیاتی محرک اپنائے گا۔ کاربن اخراج میں کمی کے ساتھ ماحولیاتی ترقی کو  ایک اہم اسٹریٹجک ہدف کے طور پر لیا جائے گا، ملک کی مجموعی اقتصادی اور سماجی ترقی کے عمل میں کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے اہداف کو شامل کیا جائے گا۔

ملک میں آلودگی اور کاربن دونوں کے اخراج کو کم کیا جائے گا، سبز اور کم کاربن والی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے ایک جامع منتقلی کو فروغ دیا جائے گا اور جدت کا ایک ایسا ماڈل حاصل کیا جائے گا جس میں انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی ہو۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons