ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ محمد حفیظ ،عماد وسیم اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔