تازہ ترین
آج سندھ میں کرونا کے 223 نئے کیسز، 4 اموات

آج سندھ میں کرونا کے 223 نئے کیسز، 4 اموات

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11478 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 223 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 7555 برقرار ہے۔ آج مزید 233 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 447981 ہو چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6342904 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 467426 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 11890 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11638 گھروں، 27 آئسولیشن سینٹرز اور 225 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 224 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 223 نئے کیسز میں سے 48 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 29، ضلع جنوبی 7، وسطی اور ملیر 4-4، کورنگی اور غربی 2-2 کیسز ہیں۔

دیگر اضلاع میں جامشورو 26، بدین 20، نوشہرو فیروز 18، حیدرآباد 17، سانگھڑ 16، میرپورخاص 15، شہید بینظیرآباد 14، تھر پارکر 10، قمبر 8، ٹنڈو الہیار 7، عمر کوٹ 6، سکھر 5، گھوٹکی 4، شکار پور 4 اور جیکب آباد سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons