عوام اپنی عظیم ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے بہتر آگاہی حاصل کریں، صدر مملکت

عوام اپنی عظیم ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے بہتر آگاہی حاصل کریں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنی عظیم ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے بہتر انداز میں آگاہی حاصل کر کے معاشرے میں ثقافتی تقسیم پیدا کرنے کے عزائم کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں National Integration and Cultural Assimilation کے حوالے سے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی ثقافت سے ہم آہنگ رہنے کیلئے عجائب گھروں اور دیگر مقامات پر جانے کے علاوہ کتابیں بھی پڑھنی چاہئیں۔

پانچ ہزار سال قدیم موہن جوداڑو کی پرامن تہذیب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ اور اقدار پر فخر ہے۔ صدر نے کہا کہ خوبصورت ثقافتوں کے مجموعے کا حامل پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے جسے صحیح سمت میں گامزن کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں برداشت کو فروغ دینا چاہیئے اور من گھڑت خبروں سے ہوشیار رہنا چاہیئے جو معاشرے میں افراتفری کا باعث بنتی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں مسلمان حکمرانوں کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے شروع کی گئی متعصبانہ مہم کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons