چینی صدر کا سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری پر زور

چینی صدر کا سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو 13ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران سائنسی اور تکنیکی اختراعی کامیابیوں کی قومی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں تیزی آئی ہے اور اختراعی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بنیادی شعبہ جات سمیت اسٹریٹجک ہائی ٹیک اور لوگوں کے معاش سے وابستہ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ اس وقت ملک ہمہ جہت طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا نیا سفر شروع کر چکا ہے۔ پارٹی اور ملک کی مجموعی ترقی میں سائنسی اور تکنیکی اختراع کا نمایاں مقام اور اہم کردار ہے۔

سائنسی اور تکنیکی کارکنوں کو عالمی سطح پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی پیش رفت کا سامنا کرنا ہوگا، اہم اقتصادی محاز کو بھی دیکھنا ہو گا اور ملک کی اہم ضروریات بھی درپیش ہوں گی۔

انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ عوام کی زندگی اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے اختراع اور پختہ خود اعتمادی سے اختراعی مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے، تکنیکی بلندیوں کو بہادری سے عبور کیا جائے، ترقیاتی مسائل کو حل کیا جائے، اعلیٰ سطحی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کے حصول کو تیز کیا جائے اور نئی شراکتوں کی جستجو کی جائے تاکہ ملک کی ایک عالمی سائنسی اور تکنیکی طاقت کے طور پر تعمیر کی جا سکے اور چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ کی منزل حاصل کی جا سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons