تازہ ترین
ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقا کو 144 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقا کو 144 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس 56 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جنوبی افریقا کے بولر ڈوائن پریٹوریس نے 3 اور کیشو مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں گروپ ون میں شامل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار گئے تھے اور یہ میچ ان دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے۔

سپر 12 میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیلے گی جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی  کریں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons