چینی خاتون اول کی تیان جن جولیارڈ اسکول کے قیام پر مبارکباد

چینی صدر مملکت شی چن پھنگ کی اہلیہ خاتون اول پھنگ لی یوان نے چھبیس تاریخ کو تیان جن جولیارڈ اسکول کے قیام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک تہنیتی خط بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں سے تیان جن کنزرویٹری آف میوزک اور  امریکی جولیارڈ اسکول نے تعاون کے ذریعے ایک اعلیٰ سطحی آرٹ سکول قائم کیا ہے، جو چین اور امریکہ کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم ہے۔

محترمہ پھنگ نے کہا کہ آرٹ ایک ایسا پل ہے جو قومی سرحدوں سے بالا ہے اور لوگوں کے دلوں کو جوڑتا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون کی مضبوطی نمایاں باصلاحیت افراد کی تربیت، باہمی ثقافتی تبادلوں میں اضافے اور فنون و دوستی کے مزید فروغ کے لئے موزوں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور امریکہ وسیع پیمانے پر عوامی ثقافتی تبادلے کو فروغ  دیں گے تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیا جائے اور دوستی میں قوت محرکہ فراہم کی جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons