تازہ ترین

عالمی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ میں چین کے مثبت اور اہم کردار کی پزیرائی

اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کی بحالی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب پچیس اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

روس،البانیہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی شخصیات نے اقوام متحدہ میں چین کے مثبت اور اہم کردار کو سراہا۔ چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپبی ہیڈ آف مشن احمد فاروق نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے مختلف ثقافتوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ہمیں مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کو فروغ دینا چاہیئے۔ دنیا میں انفرادیت کی بجائے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ترقی کی ضرورت ہے۔

صدر شی کا کہنا ہے کہ مزید اشتراکی عالمی گورننس کی تشکیل کی جائے تاکہ تمام ممالک عالمی گورننس میں شامل ہو سکیں۔ احمد فاروق کے خیال میں صدر شی جن پھنگ کے مذکورہ بیانات نے موجودہ دور میں عالمی گورننس اور اقوام متحدہ کے کلیدی امور کو واضح کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons