تازہ ترین

امریکی شہریوں کی اکثریت ملک میں بڑی تبدیلیوں اور جامع اصلاحات کی خواہش مند

پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی شہریوں کی اکثریت ملکی معیشت، سیاسی نظام اور شعبہ صحت میں اہم تبدیلیاں  دیکھنا چاہتی ہے۔

امریکی شہریوں کے نزدیک وبائی صورتحال کے بعد معیشت اپنی اصلی شکل میں بحال ہو پائے گی۔ سروے میں دنیا کی ایک درجن سے زائد ترقی یافتہ معیشتوں کے لوگ شامل تھے۔ امریکی شہریوں کی اکثریت نے ملک میں بڑی تبدیلیوں یا جامع اصلاحات کی خواہش ظاہر کی۔ سروے میں شامل 85 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ ملک کے سیاسی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، جبکہ 66 فیصد نے کہا کہ وہ امریکی معیشت میں بڑی تبدیلیاں چاہتے ہیں۔ 

تین چوتھائی جواب دہندگان نے کہا کہ صحت کے نظام میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ سروے میں اکثریت نے موجودہ صورتحال پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons