تازہ ترین

افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

شاہد آفریدی نے افغانستان کی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار برتری پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں افغانستان کی کارکردگی شاندار رہی، اس ٹیم میں کچھ سنجیدہ میچ ونر، معیاری بلے باز اور عالمی معیار کے اسپنرز ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سب سے بہترین پرفارمنس مجیب کی رہی، یہ ٹیم یقیناً بڑی ٹیموں کے لیے متحدہ عرب امارات کے حالات میں کافی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔ مجیب الرحمن نے 30 رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے 9 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons