تازہ ترین

پاکستان کو عالمی زیتون کونسل کا ممبر تسلیم کرلیا گیا

بین الاقوامی زیتون کونسل نے پاکستان کو باقاعدہ طور پر کونسل کا ممبر تسلیم کر لیا ہے۔

باقاعدہ ممبرشپ کے ذریعے پاکستان کی زیتون کی پیداوارحاصل کرنے کیلیے بین الاقوامی سطح پرمعاونت دی جا سکے گی اوراس سیکٹرکومزید ترقی دینے کیلیے کونسل کی طرف سے ہرسطح پرمعاونت دی جائے گی۔کونسل پاکستان کے زیتون کے تیل اوراس کی مصنوعات کوبین الاقوامی سطح پرمتعارف کروانے میں کردار ادا کرے گی اور اس سے زیتون کے تیل کو بیرون ملک برآمد کرنے میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر بین الاقوامی زیتون کونسل عبداللطیف غدیرہ نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے دورہ کے موقع پراعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آب وہوازیتون کی کاشت اورمعیاری پیداوارحاصل کرنے کیلیے انتہائی موزوں ہے اورپاکستان میں زیتون کی پیداواربڑھانے کے وسیع امکانات موجودہیں۔ اس موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹر محمد رفیق ڈوگر نے بریفینگ دی۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons