چھٹا وزارتی سطح کا ابوظہبی ڈائیلاگ آج دبئی میں منعقد ہو رہا ہے

چھٹا وزارتی سطح کا ابوظہبی ڈائیلاگ آج دبئی میں منعقد ہو رہا ہے۔

صنعت و پیداوار کے وزیر خسرو بختیار ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہ دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کے دورے کے بعد اہم ملکوں کے وزرا کی ملاقات میں بھی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ صنعت و پیداوار کے وزیر متحدہ عرب امارات میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے گروپ سے بھی ملاقات کریں گے جس کا مقصد پاکستان میں صنعتی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کو توسیع دینا ہے۔

ایشیائی ملکوں کے درمیان تعاون کے لیے ابوظہبی ڈائیلاگ کا قیام ایک فورم کے طور پر دو ہزار آٹھ میں عمل میں آیاتھا۔

یہ خبر پڑھیئے

فوج پروپیگنڈا کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons