وزیراعظم آج ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹیو سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں ریاض میں ہیں وہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹیو سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو آج ہوگا۔

اعلیٰ سطح کا وفد وزیر اعظم کے ہمراہ ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر توانائی حماد اظہراور ماحولیات کے معاون خصوصی ملک امین اسلم شامل ہیں ۔

سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی کے باعث ترقی پذیر ممالک کودرپیش چیلنجز کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے ۔

وہ ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے قدرتی حل کے حوالے سے پاکستان کے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے۔

ریاض میں قیام کے دوران وزیر اعظم سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں اقتصادی اور تجارتی روابط ،پاکستانی کارکنوں کیلئے زیادہ مواقع اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے اُمور پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

فریقین مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی  اُمور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم، پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے منعقد کی جانے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور سعودی عرب اور پاکستان کے ممتاز سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

چین اور عرب ممالک کے درمیان 2012کے بعد سے اسٹریٹجک شراکت داری نے نئی پیش …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons