تازہ ترین

اسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے 13 سو مکانات کی تعمیر کا اعلان

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید رہائش گاہیں بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس کی فلسطینیوں، امن کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں اور ہمسایہ ملک اردن نے مذمت کی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن کی جانب سے کیے گئے اس اعلان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے پر ایک ہزار 355 مکانات کے لیے ٹینڈر شائع کیے گئے تھے، یہ علاقہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے اسرائیل کےقبضے میں ہے۔ ان نئے مکانات سے 2 ہزار سے زائد رہائش گاہوں میں اضافہ ہو گا۔ اس کے بارے میں دفاعی ذرائع نے اگست میں کہا تھا کہ مغربی کنارے کے آباد کاروں کو اجازت دی جائے گی۔ ان مکانات کے لیے رواں ہفتے وزارت دفاع سے حتمی منظوری ملنے کا امکان ہے۔

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتية نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ عالم بالخصوص امریکا سے بستیوں کی تعمیر سے فلسطینی عوام کے لیے پیدا ہونے والی جارحیت پر ہے پر اسرائیل کا سامنا کروانے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی اتھارٹی امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے ردِ عمل پر گہری نظر رکھے گی جنہوں نے کہا تھا کہ وہ تنازع کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ کے طور پر یکطرفہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہیں۔

تقریباً 4لاکھ 75 ہزار اسرائیلی یہودی مغربی کنارے کی بستیوں میں رہائش پذیر ہیں جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی تصور کی جاتی ہیں، اس زمین پر فلسطینیوں کا مستقبل کی ریاست کا حصہ ہونے کا دعویٰ ہے۔ ایک اہم اسرائیلی سیکیورٹی پارٹنر اردن کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم نے جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی تھی، جس نے آبادکاری کے اس اعلان کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے طور پر مذمت کی ہے۔ اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیثم ابو الفول نے بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی اراضی کی عمومی ’ضبطگی‘ کو ’ناجائز‘ قرار دیا۔

دوسری جانب انسداد قبضہ گروپ پیس ناؤ نے کہا کہ اتوار کے اعلان نے ثابت کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا نظریاتی طور پر متنوع اتحاد ہے، جنہوں نے جون میں سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی تصفیہ کی حامی حکومت کو بے دخل کیا تھا۔

پیس ناؤ نے کہا کہ یہ حکومت واضح طور پر درحقیقت نیتن یاہو کی الحاق کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی شراکت دار جماعت میرٹز پارٹیز اور لیبر پارٹی سے مطالبہ کیا کہ جاگ جائیں اور بستیوں میں بے ہنگم عمارتیں فوری طور پر بند کرنے کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons