تازہ ترین

پنجاب: ڈینگی وائرس کے 459 نئے کیسز رپورٹ، ایک شخص ہلاک

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 459 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

لاہور میں ڈینگی وائرس کے 346 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جبکہ 46 کیسز راولپنڈی میں سامنے آئے۔ شیخوپورا، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 6، 6 کیسز رپورٹ ہوئے، حافظ آباد اور قصور میں 4، 4 جبکہ اٹک، بہاولنگر، فیصل آباد، لودھراں اور ملتان میں 3، 3 ڈینگی کے مثبت کیسز سامنے آئے۔

رواں سال کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 9 ہزار 996 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 6 ہزار 640 کا تعلق لاہور سے ہے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں ڈینگی وائرس سے اموات کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 2 ہزار 212 جبکہ لاہور میں ایک ہزار 278 مریض زیر علاج ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے 4 ہزار 873 بستر مختص کے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے لیے مقرر بستروں پر 2 ہزار 212 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ایک ہزار 278 مریض لاہور میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ 53 ہزار 892 انڈور اور 96 ہزار 809 آؤٹ ڈور مقامات کی جانچ کی گئی جبکہ ایک ہزار 919 مقامات پر ڈینگی کے لاروا کو ختم کیا گیا۔ لاہور میں 62 ہزار 564 انڈور اور 9 ہزار 245 آؤٹ ڈور مقامات پر لاروا کی جانچ کی گئی اور ایک ہزار 302 کنٹینرز کو لاروا کی تصدیق پر ضائع کردیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons