ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت  کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پر اٹھارویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت کے 152 رنز کے ہدف تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے اور  152 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

محمد رضوان شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے جبکہ نے بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons