فرانس نے کامیابی کے ساتھ ایک جدید ترین سیٹلائٹ مدار کی جانب روانہ کیا ہے،جو دنیا بھر میں فرانس کی تمام مسلح افواج کیلئے تیزی سے اور محفوظ طریقے سے بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس کے ترجمان کرنل اسٹیفن سپیٹ نے بتایا ہے کہ یہ سیٹلائٹ زمین اور خلا میں فوجی جارحیت کے علاوہ مداخلت کے خلاف ڈیزائن کی گئی ہے۔