ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے کا ٹاس قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹر اثر انداز ہوگا اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔