تازہ ترین

پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، وزیر اطلاعات

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کیو نکہ ہم اپنے ہمسایہ ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔

دبئی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی صورتحال کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر خطے کے دیگرملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور وہ افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کرے گا۔

مہنگائی کے معاملے پر فواد چوہدری نے کہاکہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہو ئی ہے اور زراعت کے شعبے سے قومی معیشت میں گیارہ سو ارب روپے شامل ہوئے ہیں۔اطلاعات کے وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت بھی ترقی کر رہی ہے اور اس نے دو ہزار تیئس تک آرڈر بک کئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons