ٹیکساس: ریس کے دوران کار بے قابو، 2 بچے ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں ریس کے دوران کار بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریسنگ کار ٹریک سے اتر کر شہریوں پر چڑھ گئی۔ 6 سالہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ 8 سالہ بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمی ہونے والوں میں 46 سالہ اور 26 سالہ خاتون بھی شامل ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ریسنگ ایونٹ کے منتظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons